پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ نیب ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف اپنے پروگرام کے مطابق 21 اکتوبر کو پاکستان جائیں گے۔
نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف وطن واپس آکر معیشت کو بحال کریں گے۔