شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )سرگودھاروڈ کی آبادی نیو سول لائن کے سینکڑوں مکینوں نے اس علاقہ میں زبردستی رستہ بنانے کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا اور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائروں کو جلا کر کئی گھنٹے تک شیخوپورہ سرگودھا روڈ کی ٹریفک بلاک کئے رکھی ا ، پولیس کی بھاری نفری ٹریفک بلاک ہونے کی اطلاع پا کر وہاں پہنچ گئی اور مظاہرین کو یقین دھانی کروائی کہ غیر قانونی راستہ کسی کو بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے ۔