• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈ ی سی او سیالکوٹ نے ڈسٹرکٹ فلڈ پلان 2016کے مطابق تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایات کر دیں

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ممکنہ سیلاب اور مون سون کی بارشوں سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے ڈسٹرکٹ فلڈ پلان 2016کے مطابق اپنی تیاریاں مکمل رکھیں اور سٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی جائیں۔ یہ ہدایات ڈ ی سی او ڈاکٹر آصف طفیل نے مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان کے مقامی حکام کو ڈسٹرکٹ ایمرجینسی بورڈ /ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دی۔ ڈی سی او نے ٹی ایم ایز کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے نالوں اور سیوریج کی صفائی کروائیں ڈسپوزل اسٹیشن اور ڈی واٹرنگ سیٹ کو چالو حالت میں رکھیں ۔ ریسکیو1122اور سول ڈیفنس کشتیاں اور ضروری سامان کی دستیابی کو یقینی بنا ئے ۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے حکام کو ہدایت کی کہ فلڈ کے دوران سکولوں میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کئے جائیں گئے اس سلسلہ میں مجوزہ سکولوں کے سربراہان کو آن بورڈ لیا جائے اور ان کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ۔ قبل ازیں ڈی سی او نے سبزی وفروٹ منڈی سیالکوٹ کا دورہ کیا اور سبزیوں اور پھلوں کی طلب ورسد کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی سیالکوٹ ، اسسٹنٹ کمشنرسیالکوٹ کے علاوہ محکمہ صحت ، تعلیم، پبلک ہیلتھ ، لائیو سٹاک، زراعت ، ٹی ایم اے اور ریسکیو1122کے مقامی حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔
تازہ ترین