• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: سواں پُل کے قریب کھدائی کے دوران جی ٹی روڈ میں شگاف

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

راولپنڈی میں سواں پُل کے قریب کھدائی کے دوران اہم شاہراہ جی ٹی روڈ پر شگاف پڑ گیا۔

سواں پُل اور جی ٹی روڈ میں شگاف پڑنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، راولپنڈی سے روات جانے والے ٹریفک کو بند کر کے ایک رُخ پر ڈال دیا گیا ہے۔

راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے کہا ہے کہ سواں پُل کے قریب سڑک کی بحالی کا کام جاری ہے۔

رواں سال جون میں بارش کے دوران سواں پُل کا ایک حصہ گر گیا تھا، پُل کی تعمیر کا منصوبہ پہلے این ایچ اے کے پاس تھا۔

ایک سال قبل منصوبہ این ایچ اے سے لے کر ایف ڈبلیو او اور این ایل سی کے سپرد کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید