کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیڈی کانسٹیبل کی سر پرستی میں چلنے والا موٹر سائیکل لفٹر گینگ گرفتار کرلیا۔
پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے دو موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کرلیا، ملزم عامر اور خالد مختلف پارکنگ ایریاز سے موٹر سائیکلیں چوری کیا کرتے تھے۔
ملزمان کی سرپرستی کرنے والی لیڈی کانسٹیبل وردہ عائشہ ملزمان کی ضمانت اور پکڑے جانے پر رہائی کےلیے ہر ممکن اقدام کرتی تھی، وردہ عائشہ ملزم عامر کی اہلیہ ہے، ملزم عامر پر 30 سے زائد مقدمات پنجاب میں درج ہیں۔
گرفتار ملزمان کے گروہ میں شامل محمد وقاص فرار ہوگیا ملزمان کے دیگر مفرور ساتھی ملزمان کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی برآمدگی کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔