طرابلس(صباح نیوز) لیبیا کے شہر درنہ میں تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد11ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔لیبیا کے شہر درنہ میں گزشتہ ہفتے آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہزاروں افراد کی ہلاکت کے بعد اب بچ جانے والوں کی دیکھ بھال پر توجہ دی جارہی ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق صرف درنہ میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار 300 تک جاپہنچی ہے۔لیبیا کے ریڈ کریسنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے مزید کہا کہ تباہ حال شہر میں اب بھی 10 ہزار 100 افراد لاپتا ہیں۔