• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 295 روپے 95 پیسے کا ہو گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

حکومت کے اقدامات کی وجہ سے گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر کا سفر نیچے کی جانب گامزن رہا ہے۔

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز شروع میں ہی ڈالر انٹر بینک میں مزید سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 90 پیسے سستا ہونے کے بعد 295 روپے 95 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 296 روپے 85 پیسے کا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 297 روپے پر برقرار ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 16 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے بعد 45 ہزار 770 پر آ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 45 ہزار 753 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید