• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیرِ خارجہ خورشید قصوری کی بہو، آمنہ قصوری نے PPP جوائن کر لی

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

سابق وزیرِ خارجہ خورشید محمد قصوری کی بہو آمنہ قصوری نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے تصدیق شدہ انسٹاگرام پیج کی جانب سے شیئر کی گئی مختصر سی ویڈیو کے مطابق آمنہ قصوری نے پی پی صدر اور سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔


ویڈیو میں آصف زرداری کو آمنہ وٹو کو پیپلز پارٹی کے رنگوں سے رنگا مفلر پہناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس موقع پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ آمنہ قصوری سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب منظور وٹو کی صاحبزادی اور سابق وزیرِ خارجہ خورشید قصوری کی بہو ہیں۔



قومی خبریں سے مزید