• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: جنوری میں کتنے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

اسلام آباد پولیس نے جنوری میں گرفتار کیے گئے جرائم پیشہ افراد کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

پولیس کے مطابق جنوری میں 2 ہزار637 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان ملزمان سے 24 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ جنوری میں سنگین جرائم میں ملوث 99 گینگز کے 228 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ 205 منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد کو اسلحہ سے پاک کرنے کی مہم میں 334 ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں آئی۔

پولیس نے بتایا کہ جنوری میں 371 اشتہاری، مفرور اور عادی مجرموں کو گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد نے اس حوالے سے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید