• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا کی شاہ رخ خان سے کتنی بار ملاقات ہوئی؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان ایک شاندار آدمی ہیں ان سے ملاقاتیں بہت اچھی رہیں۔

میرا نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے بھارتی اداکاروں سے ہونے والی اپنی ملاقاتوں کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میری شاہ رخ خان سے 4 مرتبہ ملاقات ہوئی اور ہر ملاقات بہت اچھی رہی وہ ایک شاندار آدمی ہیں۔

میرا نے بتایا کہ جب میں فلم’نظر‘ کی شوٹنگ کے لیے لندن گئی تھی تو وہاں میری شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات ہوئی تھی۔

اُنہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان سے ایک ملاقات اداکار ابھیشک بچن کی سالگرہ پر ہوئی وہاں میرے ساتھ معمر رانا اور گلوکار رفاقت علی خان بھی تھے۔

میرا نے بتایا کہ پھر دبئی میں بھی شاہ رخ خان سے ملاقات ہوئی اور ہر بار ان سے ملاقات کا تجربہ بہت ہی اچھا رہا۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں سونامی کے متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے بھارت گئی تو اداکار سنجے دت نے خود فون کرکے شوز کرنے کو کہا اور دلیپ کمار صاحب نے گھر پر دعوت بھی کی اور وہ مجھے دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید