• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18 بے ایمان لیڈروں کیلئے بہت مشکل وقت آگیا ہے، فیصل واوڈ

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ 18 بےایمان لیڈروں کیلئے بہت مشکل وقت آگیا ہے، اب پاکستان کے عوام راج کریں گے۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم تو پارٹی لیس ہیں، ہمیں ہمارے لیڈر نے کہیں کا نہیں چھوڑا، پاکستان کو تباہی پر لانے والے عوام کو بیروزگار کرنے والے سیاستدان ہیں۔

فیصل واوڈا  نے کہا کہ آج چیف جسٹس پاکستان نے زبردست آغاز کیا ہے، نئے چیف جسٹس کے آغاز کے 10 دن دیکھنے کے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں ن لیگ نے بھی قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ کیا تھا، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے بیانیہ بنایا تھا کہ نئے چیف جسٹس ان کی فرمائش پوری کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید