اپنے مقام، اپنے مقدّر کی بات ہے
گاتا ہے کوئی اور، بجاتے عوام ہیں
امداد یا اُدھار میں آتی ہے جو رقم
’’کھاتا ہے کوئی اور، چُکاتے عوام ہیں‘‘
انقرہ بم دھماکے کے بعد ترک فضائیہ نے شمال میں کردوں پر حملہ کر کے 20 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔
ایشین گیمز میں شہروز خان ہائی جمپ کے فائنل میں پہنچ گئے، انہوں نے 2.10 میٹر کی چھلانگ کے ساتھ فائنل میں جگہ بنا لی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ صفِ اوّل کی اداکارہ ماہرہ خان دوسری بار رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
کراچی میں اسکیم 33 سچل گوٹھ میں موٹر سائیکل لفٹرز اور ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے کے نتیجے 3 زخمی سمیت 4 کو گرفتار کرلیا گیا۔
آشوبِ چشم کیسز میں کمی کے لیے بند پنجاب کے اسکول 4 روز بعد آ ج کھلیں گے۔
بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیخلاف 1 ہزار 90 درخواستوں کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔
ورلڈ کپ کے لیے بھارت میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف آج اپنا دوسرا وارم اپ میچ کھیلے گی۔
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا کہنا ہے شہر میں سیکڑوں نوجوان قتل کردیئے گئے لیکن کوئی قاتل گرفتار نہیں ہوتا، نوجوان خود کو تعلیم اور کاروبار سے مضبوط کریں، گھر کا ہی نہیں قوم کا سہارا بننا ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں آشوب چشم کے9401 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انقرہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے۔
پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدر اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللّٰہ مراد کا کہنا ہے کہ ضلع ملیر پاکستان پیپلز پارٹی کا سیاسی قلعہ ہے۔
آسٹریلیا میں مسلمانوں کی تاریخ کا سب سے بڑا دو روزہ کنونشن اتوار کی رات ساڑھے 10 بجے اللّٰہ و اکبر کے نعروں کی گونج اور اس اعلان کے ساتھ ختم ہوگیا کہ آئندہ ہر سال اس سے بھی بڑا کنونش منعقد ہوگا اور آئندہ سال کے لیے اس جگہ کی ابھی سے بکنگ کرالی گئی ہے۔
کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے پولیس افسر کے بھائی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
خیبر پختونخوا میں کل سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو رہی ہے۔
اسلام آباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) نے سرچ آپریشن میں800 افغان باشندے گرفتار کرلیے۔
سعودی عرب نے سوئیڈن میں قرآن مجید کی بےحرمتی کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔