کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجا د علی شاہ سے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور ان کے صاحبز ادے بیرسٹر اویس علی شاہ کے اغواپر ان سے اظہار ہمدردی کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کوسندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ سے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ نے علیحدہ علیحدہ چیمبر میں ملاقاتیں کی۔