برلن ( نیوز ڈیسک)جرمنی میں موجود بے روزگار افراد کیلئے خوشی کی خبر سامنے آگئی اس رقم سے وہ تارکین وطن بھی مستفیض ہو سکیں گے جووہاں مقیم ہیں۔ذرائع کے مطابق شریک حیات یا پارٹنر کے ساتھ رہنے والے افراد کے لئے مالی ادائیگی بڑھا کر 506 یورو ماہانہ کر دی جائے گی۔ اس فیصلے سے تقریباً پچاس لاکھ افراد فیضیاب ہوں گے۔بے روزگاری کے باعث ملنے والی مالی امداد میں اضافے کے متوازی، پناہ کے متلاشی افراد کو ملنے والے مالی فوائد بھی مہنگائی کی شرح کی نسبت سے سالانہ بنیادوں پر ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔وفاقی جرمن کابینہ نے افراط زر کی وجہ سے 2024ء میں بے روزگار افراد کے لیے مالی الاؤنس بڑھا کر 563 یورو ماہانہ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ وزیر محنت ہوبیرٹس ہائل نے پہلے ہی اگست کے آخر میں اس اضافے کا اعلان کر دیا تھا۔بچوں والے شہریوں کے لیے بھی فوائد میں اضافہ ہونا طے ہے۔ 15 سے 18 سال کی عمر کے نوجوانوں والے خاندانوں کے لیے 2024 میں فی بچہ ماہانہ الاؤنس 420 یورو سے بڑھ کر 471 یورو ہو جائے گا۔ سات سے 14 سال تک کی عمر کے بچوں کے لیے یہ مالی مدد 348 یورو سے بڑھا کر 390 یورو ماہانہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔اسی طرح چھ سال تک کی عمر والے بچوں کی وجہ سے ملنے والا ماہانہ الاؤنس 318 یورو فی کس سے بڑھا کر 357 یورو ماہانہ کر دیا جائے گا۔سماجی امور کی وفاقی وزارت کے مطابق پناہ کے متلاشی افراد کو 228 یورو ماہانہ کی رقم خوراک، رہائش، ہیٹنگ یا کپڑوں جیسی بنیادی ضروریات پر خرچ کرنے کے ساتھ ساتھ 182 یورو کی اضافی رقم نقد اخراجات کے لیے بھی دی جاتی ہے۔