• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم النصر کا ایران میں ٹریننگ سیشن منسوخ

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی کلب فٹبال ٹیم النصر کا ایران میں ٹریننگ سیشن منسوخ کرنا پڑگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں شائقین اور مداحوں کی بڑی تعداد کھلاڑیوں کے ہوٹل کے سامنے جمع ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ٹریننگ سیشن منسوخ کرنا پڑا۔

سعودی ٹیم ایران میں مجوزہ ایشین فٹبال چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ایران پہنچی ہے، جہاں آج وہ ایران کی کلب ٹیم پرسیپولس کے خلاف میچ کھیلے گی۔

واضح رہے کہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنی سعودی کلب فٹبال ٹیم النصر کے ہمراہ گزشتہ روز ایران پہنچے تھے۔

یاد رہے کہ 38 سالہ رونالڈو نے دسمبر 2022 میں النصر میں شمولیت اختیار کی تھی، انہیں سالانہ 20 کروڑ ڈالر معاوضہ دیا جا رہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید