بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے ایشیا کپ 2023ء کے فائنل میں کارکردگی دکھانے پر ملنے والی رقم گراؤنڈ اسٹاف کو دے دی۔
محمد سراج کو ایشیا کپ کے فائنل میچ میں’مین آف دی میچ‘ کا ایوارڈ دیا گیا جس کی رقم اُنہوں نے گراؤنڈ اسٹاف کو عطیہ کردی۔
اُنہوں نے کہا کہ گراؤنڈ اسٹاف اس انعام کا حقدار ہے۔
اس کے علاوہ، ایشین کرکٹ کونسل(اے سی سی) نے بھی گراؤنڈز اسٹاف کے لیے 50 ہزار امریکی ڈالرز کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ پورے ایونٹ کے دوران بارش میچز کے لیے مسلسل خطرہ بنی رہی اور اس دوران گراؤنڈ اسٹاف نے بہت جدوجہد کی اور میدان کو دوبارہ کھیل کے قابل بنایا۔
ایونٹ کے سپر فور مرحلے میں سب سے زیادہ بارش نے پاکستان اور بھارت کے میچ کو متاثر کیا جسے ریزرو ڈے پر مکمل کیا گیا۔
فائنل میچ بھی بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا اور اس کے لیے بھی پیر کا دن ریزرو رکھا گیا تھا لیکن اس کی ضرورت پیش نہیں آئی۔