نگراں وزیر توانائی محمد علی سے پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے وفاقی دارالحکومت میں ملاقات کی، جس میں صنعتی ٹیرف اور گرین انرجی آپشنز سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر نگراں وزیر توانائی نے کہا کہ صنعت ملک کی معیشت کیلئے نہایت اہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صنعتی صلاحیت بڑھانے کیلئے مسائل کو فوری حل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری کو ساتھ لے کر ان کے مسائل کے حل کو ترجیح دی جائے۔