راولپنڈی (نمائندہ جنگ، این این آئی)راولپنڈی میں گھریلو ملازمہ اور اس کی 13 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے ڈھوک بدھال میں گھر یلو ملازمہ اور اس کی تیرہ سالہ بیٹی کو گھر کے مالک اور اس کے بھتیجے نے زیادتی کا نشانہ بنا یا۔خاتون نے الزام عائد کیا کہ گھر کے مالک نے میرے ساتھ متعدد مرتبہ زیادتی کی تاہم اس کے بھتیجے نے میرے سامنے میری تیرہ سالہ بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنایا۔