• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاست دانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال، ذرائع

سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف زرداری اور دیگر سیاست دانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال ہوگئے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے کیسز کی بحالی سے متعلق رجسٹرار احتساب عدالت اسلام آباد کوخط لکھ دیا، نیب نے سپریم کورٹ فیصلے پر احتساب عدالت میں 80 کیسز کھولنے کا فیصلہ کیا۔

نیب کی جانب سے کیسز کا ریکارڈ احتساب عدالت کو کل پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کےخلاف کیسز بھی بحال کر دیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا داخل دفتر کیا گیا کیس بھی کھل گیا۔

سابق صدر آصف زرداری کےخلاف جعلی اکاؤنٹ کیسز بھی بحال ہوگئے ہیں، جبکہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کےخلاف رینٹل پاور کیس بھی کھل گیا۔

نواز شریف، آصف زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس بھی کھل گیا۔

قومی خبریں سے مزید