سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایک دن پاکستان میں قیام کے بعد ہی اچانک لندن واپسی کا پروگرام بنا لیا۔
شہباز شریف، نواز شریف کے لیے اہم پیغام لے کر جارہے ہیں، مریم نواز جمعرات کی شام اور شہباز شریف رات کو پہنچیں گے۔
نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی جمعے کو اہم ملاقات ہوگی، جس میں نواز شریف کی واپسی کے حتمی پروگرام کے علاوہ الیکشن سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف، نواز شریف کیلئے اہم پیغام لے کر ایک مرتبہ پھر لندن جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی سمیت دیگر امور پر بھی اہم مشاورت ہوگی، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا پروگرام 21 اکتوبر کو فائنل ہے۔