• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری پرویز الہٰی پر کرشنگ کوٹہ بڑھانے کا مقدمہ درج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور سرکاری افسران کے خلاف کرشنگ کوٹہ بڑھانے کا مقدمہ درج ہوگیا۔

اینٹی کرپشن حکام نے 4 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کےلیے عدالت میں پیش کردیا، تاہم جج نے ملزمان کے ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر 14 دن کےلیے جیل بھیج دیا ہے۔

اینٹی کرپشن کے گرفتار کردہ ملزمان میں سابق سیکریٹری خرم شہزاد، سابق ڈی جی انڈسٹریز، چیف انسپکٹر بوائلر نواز چیمہ، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز عماد الدین بھی شامل ہیں۔

مقدمے میں پرویز الہٰی، مونس الہٰی، تحریم الہٰی اور سرکاری آفیسرز شامل ہیں۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق مقدمہ شوگر ملوں کو خلاف قانون کرشنگ کوٹہ دینے پر درج ہوا، اس کوٹے کی منظوری 2022ء میں دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید