• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقا کو بڑا دھچکا

فوٹو بچکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بچکریہ سوشل میڈیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

کرکٹ جنوبی افریقا نے دو کھلاڑیوں کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی تصدیق کر دی۔

کرکٹ جنوبی افریقا کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر اینرک نورکیا اور سیسانڈا مگالا ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

فاسٹ بولر اینرک نورکیا لوئر بیک اسٹریس فریکچر کا شکار ہیں۔

ورلڈ کپ سے باہر ہونے والے کھلاڑیوں کی جگہ اینڈائل فلکوایو اور لیزاڈ ولیمز کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید