دنیائے کرکٹ کا سب سے سے بڑا مقابلہ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے جارہا ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے تمام ٹیموں کی تیاریاں جاری ہیں اور اب اسی حوالے سے بھارتی کرکٹ ٹیم کی آفیشل جرسی بھی لانچ کردی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ میں جو بھارتی کرکٹرز نے جرسی پہنی تھی اس میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔
ایشیا کپ میں بھارتی کرکٹرز نے جو جرسی پہنی تھی اس کے کندھوں پر سفید رنگ کی تین لکیریں تھیں تاہم ورلڈ کپ کی جرسی میں اسے تبدیل کر کے بھارتی جھنڈے کے رنگ سے بدل دیا گیا ہے۔