پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹی 20 سیریز کے میچز کے اوقات تبدیل کردیے۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا سیریز کے 3 ٹی 20 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہیں۔
اعلامیے کے مطابق موسمی شدت کے باعث میچز کے اوقات تبدیل کیے گئے ہیں، پہلا ٹی 20 میچ 29 جنوری، دوسرا 31 جنوری اور تیسرا یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق پہلے شیڈول کے مطابق میچز کا آغاز شام 6 بجے ہونا تھا، جو اب تبدیلی کے بعد سہ پہر 4 بجے شروع ہوں گے۔