لاہور(خصوصی رپورٹر)ملتان روڈ سبزی وپھل منڈی میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی ،منڈی کی ابتر حالت کا وزیراعلیٰ پنجاب نےنوٹس لےلیا، منڈی کی بحالی کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی،کمیٹی میں سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ، کمشنرلاہور اور ڈی سی او لاہور شامل ہیں۔ملتان روڈ سبزی وپھل منڈی کو کئی سالوں سے سیوریج، واٹر سپلائی،کچی سڑکوں، بوسیدہ عمارتوں سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے جس سے نہ صرف مقامی آڑھتیوں بلکہ منڈی میں خریداری کیلئے آنے تاجروں اور شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف نے منڈی کی ابتر حالت کا نوٹس لیتے منڈی کی بہتری اور بحالی کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔کمیٹی منڈی کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنی سفارشات پیش کرے گی ۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ہی وزیراعلیٰ منڈی کی بحالی کیلئے فنڈز مختص اور جاری کریں گے۔