• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر شرعی نکاح کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کا نوٹس جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کےخلاف غیر شرعی نکاح کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو طلب کرلیا۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔ سول جج قدرت اللّٰہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت طلبی کا نوٹس جاری کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 ستمبر کو جیل سے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے عملے کو اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ کے نام روبکار جاری کرنے کی ڈائریکشن دے دی۔

قومی خبریں سے مزید