چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ سرفراز احمد، شان مسعود اور عماد وسیم سب کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ڈومیسٹک کھیلیں پرفارمنس دیں، ٹیم کو ضرورت ہوئی تو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
انضمام الحق نے کہا کہ فخر زمان آج کل فارم میں نہیں لیکن وہ بڑے میچوں کا کھلاڑی ہے، میں کسی کے لئے دروازے بند نہیں کر سکتا، ڈومیسٹک میں پرفارمنس کو سب سے زیادہ ترجیح دی جائے گی۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ محمد عامر اچھا کرکٹر ہے، اس نے ریٹائرمنٹ لے رکھی ہے، محمد عامر واپس آئیں ڈومیسٹک کھیلیں اور پرفارم کریں، کوئی بھی ہو سب کے لیے دروازے کھلے ہیں سب پر غور کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پلیئرز نے خود فیصلہ کرنا ہے کہ اس نے وائٹ بال کرکٹ کھیلنی ہے یا ریڈ بال، لیگز کو مانیٹر کریں گے کہ پلیئرز کہاں کھیل رہے ہیں۔