• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

ٹورنامنٹ اگلے برس 13 جنوری سے 4 فروری تک سری لنکا میں ہوگا جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا میچ 13 جنوری کو میزبان سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ہوگا جبکہ دفاعی چیمپئن بھارت کی ٹیم 14 جنوری کو بنگلادیش کا مقابلہ کرے گی۔

ٹورنامنٹ کے فارمیٹ میں ردو بدل بھی کیا گیا ہے، 16 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ہر گروپ کی ٹاپ 3 ٹیمیں سُپر سکس اسٹیج کے لیے کوالیفائی کریں گی اور سُپر سکس مرحلے میں چھ چھ ٹیموں کے دو گروپس بنائے جائیں گے۔

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے میچز 13 سے 21 جنوری تک ہوں گے جبکہ سُپر سکس مرحلہ 23 سے 28 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

فوٹو بشکریہ آئی سی سی
فوٹو بشکریہ آئی سی سی

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا سیمی فائنل 30 جنوری اور یکم فروری جبکہ فائنل 4 فروری کو ہوگا۔

پاکستان گروپ ڈی میں افغانستان، نیوزی لینڈ اور نیپال کے ساتھ شامل ہے۔

پاکستان ٹیم 15 جنوری کو افغانستان، 17 کو نیپال اور 21 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید