• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف آج لندن میں اپنے بڑے بھائی میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

شہباز شریف گزشتہ رات لندن پہنچے اور آج ان کی نواز شریف سے ملاقات حسن نواز کے دفتر میں ہو گی۔

اس ملاقات میں مریم نواز کی شرکت کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز برطانوی یونیورسٹی میں بیٹی کے داخلے کے لیے لندن آئی ہیں، وہ اہلِ خانہ کے ساتھ وقت بھی گزاریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے مریم نواز لائحہ عمل کا جائزہ لیں گی۔

قومی خبریں سے مزید