انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔
حلیم عادل شیخ کے خلاف پولیس موبائل نذرِ آتش کرنے کے کیس سے متعلق آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 16 ستمبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کے صوبائی صدر حلیم عادل شیخ کی فراڈ اور دھمکیوں سے متعلق کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما کو 30 اگست کو سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا۔
انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔