سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے امریکا کا دورہ کیا اور 25ویں انٹرنیشنل سی پاور سیمپوزیم 2023 میں شرکت کی۔
سیمپوزیم میں مشترکہ میری ٹائم چیلنجز اور بین الاقوامی سطح پر میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیمپوزیم میں مختلف ممالک کے وفود، بحری افواج اور کوسٹ گارڈ کے سربراہان بھی شریک تھے۔
سربراہ پاک بحریہ نے امریکا کے سیکریٹری آف نیوی اور امریکی بحریہ کے دیگر اعلیٰ حکام، اسپین کے چیف آف اسٹاف اور آذربائیجان، سعودی عرب، ہالینڈ، مصر کی بحری افواج کے سربراہان سے بھی الگ الگ خصوصی ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں کے دوران نیول چیف نے عالمی سطح پر میری ٹائم ڈومین میں بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔
نیول چیف کے اس دورے سے پاک بحریہ کو سیمپوزیم میں شریک دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ علاقائی اور عالمی سطح پر سمندری تحفظ کیلئے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔