چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کراچی میں سماجی رہنما مولانا عبدالستار ایدھی کی رہائش گاہ پر انکی عیادت کی جس بعد وہ امجد صابری شہید کے گھر بھی گئے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت فوری طور امجد صابری کے قاتلوں کو کیفرکرادار تک پہنچائیں ۔
چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے میٹھادر میں مولانا عبدالستار ایدھی سے انکے گھر جاکر ملاقات کی ۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ستار ایدھی پوری دنیا کے لیے مثال ہیں کل ان کا آپریشن ہے انکی صحت یابی کے لیے پوری قوم دعا گو ہے ۔
بعد میں چیئرمین سینیٹ معروف قوال امجد صابری شہید کے گھر پہنچے جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا صابری صاحب کے فن کو بند کمرے یا قبر میں نہیں اتار سکتے ہیں۔
امجد صابری کے جنازے میں شہریوں کی بہت بڑی تعداد دہشت گردوں کے منہ طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امجد صابری کی والدہ اور اہل خانہ ہم سب کو ایک صابری سمجھیں۔
اس موقع پر رضا ربانی کے ہمرا ہ سینیٹرز طاہر مشہدی، سعید غنی اور شاہی سید بھی موجود تھے۔