• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ قتل کیس: فیاض شاہ 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

رانی پور میں گھر میں کام کرنے والی کمسن بچی فاطمہ قتل کیس کے ملزم فیاض شاہ سمیت دونوں ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ملزم فیاض شاہ اور ملزم منصور بٹ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

ایس ایس پی عابد بلوچ نے بتایا ہے کہ مقتولہ فاطمہ کے ورثا کے تحفظات پر خان واہن کا ایس ایچ او معطل ہے، بچی کے ورثا کے الزامات پر ایس ایچ او عبد الغنی دایو کے خلاف انکوائری کے احکامات دیے ہیں۔

یاد رہے کہ بچی کی والدہ نے نگراں وزیرِ داخلہ کو ایس ایچ او خان واہن کی دھمکیوں کے حوالے سے بتایا تھا۔

قومی خبریں سے مزید