کینیڈا میں موجود امریکی سفیر نے 5 ممالک کی مشترکہ انٹیلی جنس نے جسٹن ٹروڈو کے بھارت پر الزام سے آگاہ کرنے کی تصدیق کردی۔
اوٹاوا میں مقامی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈیوڈ کوہن کا کہنا تھا کہ فائیو آئیز نے کینیڈین شہری کے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے ممکنہ ملوث ہونے کا بتایا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشترکہ انٹیلی جنس معلومات کا معاملہ تھا جس پر کئی بار امریکا اور کینیڈا کے درمیان رابطہ ہوا۔
واضح رہے کہ اس مشترکہ انٹیلی جنس نیٹ ورک میں امریکا، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔