• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمل ہاسن سے طلاق کے بعد سابقہ اہلیہ نے کیا کہا تھا؟

بھارت کے مشہور اداکار کمل ہاسن کی سابقہ بیوی نے طلاق کے بعد چونکا دینے والا دعویٰ کردیا۔

کمل ہاسن بھارتی فلم نگری کے نامور اداکار ہیں، وہ اپنی زبردست فلموں، متنازع بیانات اور اپنی شخصیت کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بن جاتے ہیں۔

کمل ہاسن جنہوں نے وانی گنپتی کے ساتھ 1975ء میں ایک فلم میں کام کیا تھا، دونوں اس کے بعد 1978ء میں شادی کرلی تھی اور 1988ء میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔

برسوں پہلے کمل ہاسن کے اس دعویٰ نے میڈیا کو چونکا دیا تھا کہ اُن کی سابقہ اہلیہ وانی گن پتی نے انہیں دیوالیہ کردیا۔

تامل سپر اسٹار کے بینکرپٹ ہونے سے متعلقہ بیان کے سامنے آنے کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ نے خاموشی توڑ دی تھی۔

وانی گنپتی نے کہا تھا کہ ہماری طلاق کو دہائیاں ہوگئی ہیں، لیکن ذاتی نوعیت کے اس معاملے پر بھی مجھ پر گند اچھالا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سب کچھ نیا نیا ہو تو آپ جذبات کی گرمی میں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، اب ہم دونوں ہی زندگی میں آگے بڑھ گئے ہیں تو یہ پاگل پن کیوں؟

اداکار کی سابقہ اہلیہ نے مزید کہا کہ میں اس موضوع پر بات صرف اس لیےکررہی ہوں کہیں لوگ یہ نہ سمجھیں کہ میری دولت کمل ہاسن سے طلاق پر ملی رقم کی وجہ سے ہے۔

وانی گنپتی نے یہ بھی کہا کہ اب جب کمل ہاسن نے کہہ دیا کہ وہ طلاق کے بعد بینکرپٹ ہوگیا، لوگ ایسا سوچ سکتے ہیں جو بالکل بھی درست نہیں اور میری خاموشی کا غلط مطلب نہ لیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ طلاق اور رقم کا فیصلہ فوراً ہوگیا تھا لیکن اسے دیوالیہ سے جوڑنا جھوٹ ہے، دنیا کی کونسی عدالت ایک فریق کو دیوالیہ کرنا چاہے گی؟

اداکار کی سابقہ اہلیہ نے مزید کہا کہ جب میں نے کمل ہاسن کا بیان پڑھا تو مجھے صدمہ پہنچا، یقینی طور پر اس کی انا بھی میرے جانے سے متاثر ہوئی ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس کے بعد بہت کچھ ہوچکا ،ہمارا تعلق 12 سالوں محیط تھا، میں اسے اچھے سے جانتی ہوں، وہ ہر صورتحال میں اپنی جھوٹی مسکراہٹ پھیلانا جانتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید