• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمل ہاسن کے ساتھ ملاقات، کپل شرما کے جذبات قابل دید

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کا ایک دیرینہ خواب پورا ہوگیا، وہ کمل ہاسن سے ملے اور اُن کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کپل شرما شو میں پہلی بار کمل ہاسن بطور خاص مہمان شریک ہوئے، یوں معروف کامیڈین کا خواب پایۂ تکمیل کو پہنچا۔

کمل ہاس کے ساتھ کپل شرما نے سیلفی لی، اُسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور اپنے مداحوں کو بتایا کہ یہ وہ لمحہ ہے’ جب میرا خواب پورا ہوا‘۔

انسٹاگرام اسٹوری پر شو کے سیٹ پر کمل ہاسن کے ساتھ لی گئی تصویر کے ساتھ کپل شرما نے جذبات سے بھری ایک پوسٹ بھی شیئر کی۔

معروف بھارتی کامیڈین نے مزید بتایا کہ فلم انڈسٹری کے لیجنڈ کمل ہاسن کے ساتھ انتہائی خوبصورت وقت گزارا۔

انہوں نے کمل ہاس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ کیا زبردست اداکار، کیا ہی خوبصورت اور عظیم انسان ہیں، ہمارے شو کو عزت بخشنے کے لیے آپ کا شکریہ، سر۔

کپل شرما نے لیجنڈ اداکار کو اُن کی 3 جون کو ریلیز ہونے والی فلم وکرم کےلیے محبت اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شو سے جو تصاویر منظر عام پر آئی ہیں، ان میں کمل ہاسن کے ساتھ ارچنا پورن سنگھ، کرشنا ابھیشیک اور کیکو شاردا بھی نظر آرہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید