آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار9؍ربیع الاوّل1440ھ 18؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
He Named Me Malala Urdu Version Geo News Will Telecast
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی اور ان کی جدوجہد پر بنائی گئی ڈاکیومنٹری فلم ’ہی نیمڈ می ملالہ‘ کا اردو ورژن جیو نیوز خصوصی طورپر ملالہ یوسف زئی کی سالگرہ پر نشرکرے گا۔

غیر ملکی میڈیا کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بنائی جانے والی ڈاکیومینٹری فلم کی اردو میں ڈبنگ اور اس کے نشریاتی حقوق جیو نیوز نے حاصل کرلیے۔ اس سلسلے میں ملالہ یوسف زئی نے خصوصی طور پر برمنگھم اسٹوڈیو میں ڈبنگ بھی کرائی ہے۔

جیو نیوز ’ہی نیمڈ می ملالہ‘ کا اردو ورژن جولائی میں ملالہ یوسف زئی کی سالگرہ کے دن نشر کرے گا۔ ملالہ یوسف زئی اس سے قبل متعدد اداروں کو دیگر زبانوں میں ڈبنگ کرانے سے معذرت کرچکی ہیں۔ ملالہ نے خصوصی طورپر ڈبنگ کے حقوق صرف جیو نیوز کو دیے ہیں۔
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں