• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانوالی ایکسپریس حادثہ: غفلت پر ریلوے کے 4 اہلکار معطل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

میانوالی ایکسپریس حادثے میں غفلت پر ریلوے کے 4 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ڈپٹی پرنسپل افسران کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، کمیٹی 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔

اس حوالے سے چیئرمین ریلوے کا کہنا ہے کہ ذمے داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

سی ای او ریلوے شاہد عزیز نے کہا ہے کہ سیفٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شیخوپورہ میں قلعہ ستار شاہ اسٹیشن کے قریب مسافر ٹرین ٹریک پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین میں سوار 31 مسافر زخمی ہو گئے تھے۔

زخمی ہونے والوں میں سے 5 مسافروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید