نگراں وزیر پرائمری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ انجکشن سے متاثر مریضوں کے اضلاع کے ڈرگ انسپکٹر کو معطل کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف انکوائری بھی شروع کردی گئی ہے۔
جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر پرائمری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایا کہ انجکشن کی فروخت کے لیے ایک سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سرٹیفکیٹ میں انجکشن سے متعلق تمام تفصیلات تحریر ہوں گی اور محکمہ صحت پنجاب انجکشن کی سپلائی میں مدد بھی فراہم کرے گا۔
ڈاکٹر جمال ناصر نے مزید کہا کہ انجکشن کینسر مریضوں کو لگایا جاتا ہے اور یہ صرف کینسر مریضوں کے لیے فروخت ہوسکے گا۔