اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست مسترد کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے توہینِ الیکشن کمیشن کے الزام میں فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے فواد چوہدری کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
واضح رہے کہ فواد چوہدری نے 2 فورمز پر کارروائی کرنے کو چیلنج کر رکھا تھا۔