• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان ہوگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا دوران ڈرائیونگ چالان کردیا گیا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کا چالان 17 ستمبر کو ہوا تھا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو گلبرگ میں لین وائلیشن پر روکا گیا، ان کے پاس  ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈن نے بابر اعظم کا 2 ہزار روپے کا چالان کیا ہے۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید