• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں خالصتان کے حامی ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد امریکا میں سرگرم سکھ رہنماؤں کو بھی بھارت سے خطرہ ہوگیا۔

امریکی تحقیقاتی ادارے  ایف بی آئی نے سکھ رہنماؤں کو وارننگ جاری کردی۔

ایف بی آئی نے جون میں کیلیفورنیا میں سرکردہ سکھوں کو خبردار کیا تھا کہ اُن کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔ امریکن سکھ کاکس کمیٹی ارکان اور امریکی سکھ ایکٹوسٹ پریت پال سنگھ کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل کے بعد ایف بی آئی نے اُن سے رابطہ کیا اور کہا کہ ہماری زندگیوں کو بھی خطرہ ہے، ہمیں احتیط کرنی چاہیے۔ 

امریکی انسانی حقوق تنظیم کے مطابق امریکا بھر کے سکھ کمیونٹی رہنماؤں کو ایف بی آئی کی طرف سے ایسی ہی وارننگز جاری کی گئی ہیں۔

دوسری جانب کینیڈا اور امریکا کی سکھ تنظیموں نے بھارتی سفارتی مشن کے سامنے مظاہروں کا اعلان کر دیا۔

کینیڈا کی سکھ فار جسٹس تنظیم نے حکومت سے بھارتی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

 سکھ تنظیمیں کینیڈا میں بھارتی سفارت خانے اور قونصل خانوں اور امریکی شہر سان فرانسسکو کے بھارتی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کریں گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید