لندن میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر پاکستان برطانیہ کے تعلقات کو Enhanced Stretegic Partnership تک بڑھانے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔
علاوہ ازیں لندن میں نگراں وزیراعظم سے لندن کی کیپیٹل اور فنانشل مارکیٹ کے عہدے داروں کی بھی ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم نے حکومت کی طرف سے سرمایہ کاری کے لیے سہولتوں کا ذکر کیا۔
برطانوی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور ان سے فائدہ اٹھانے میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔