• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:جوڑیا بازار میں چھاپہ، غیر قانونی، اسمگل شدہ اشیاء برآمد

-----فائل فوٹو
-----فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کھارادر جوڑیا بازار میں کسٹمز، رینجرز اور پولیس نے مشترکہ طور پر چھاپہ مارا ہے، چھاپے کے دوران دکانوں سے غیر قانونی اور اسمگل شدہ اشیاء برآمد کر لی گئیں۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں اسمگل شدہ سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے، جس کے بعد کسٹم، پولیس اور رینجرز کی نفری روانہ ہو گئی۔

پولیس نے کہا ہے کہ کسٹم حکام نے تمام سامان اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

چھاپے میں کسٹمز پر مال اور نقدی چوری کرنے کا الزام

دوسری جانب چھاپے کے خلاف دکاندار جمع ہو گئے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ کسٹمز غیر قانونی مال لے جائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں، لیکن چھاپے کے دوران کسٹمز قانونی مال بھی لے جاتی ہے، مال کی دستاویزات ہمارے پاس موجود ہیں۔

دکانداروں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھاپے کے دوران کسٹمز مال اور نقدی چوری کر لیتی ہے، ہم کہاں جائیں، کیا کاروبار بند کر دیں؟

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسمگلنگ روکنی ہے تو بارڈر بند کر دیں۔

قومی خبریں سے مزید