• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے چپے چپے میں جا کر عوام کی بے لوث خدمت کریں گے، حافظ نعیم الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو
حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ شہر کے چپے چپے میں جا کر عوام کی بے لوث خدمت کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے بتایا کہ ہم نے آئی ٹی ٹیسٹ رکھا تو پورا باغِ جناح بھر گیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ ہم نوجوانوں کو آئی ٹی کورس کروائیں گے، اس شہر کے عوام کو جس چیز کی ضرورت ہے ہم حاضر ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی اسپرے نہیں کر رہی، حالانکہ اس کے پاس سہولت موجود ہے، اس کی پرچیاں بھی بن رہی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی  کہا کہ اس مہم کے دوران شہر کے چپے چپے میں جائیں گے، عوام کی بے لوث خدمت کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید