• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائیواے سائیڈ ہاکی،زیادہ تر پرانے کھلاڑی ہی ٹیموں میں شامل رہے

 کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے  لاہور میں جس فائیو سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا اسے قومی ہاکی کے مستقبل کے حوالے سے اہم ایونٹ قرار دیا جارہا ہے اور نئے کھلاڑیوں کی تلاش کا ذریعہ بھی بتایا جارہا ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔نئی طرز کے اس ٹور نامنٹ میں زیادہ تر وہی کھلاڑی ٹیموں کا حصہ بنے جو پچھلے کئی سالوں سے کبھی سینئر اور کبھی جونیئر ٹیم میں نظر آرہے ہیں، ان کھلاڑیوں کو جن کی اکثریت ایک ہی صوبے سے تھی مختلف شہروں سے موسوم ٹیموں میں شامل کردیا گیا،ٹیموں کے انتخاب میں ان ٹیموں کی ایسوسی ایشنوں کی تجویز کو بھی نظر انداز کردیا گیا۔کسی بھی شہر کی ایسوسی ایشن کی جانب سے دئیے گئے کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے منظور نظر کوچز اس ٹورنامنٹ کو پاکستان ہاکی کا مستقبل قرار دے رہے اور وہ بھی پی ایچ ایف کے ہم نوا دکھائی دے رہے ہیں، حیرت انگیز طور پر آنے والے دور کو روشن کرنے والے اس ٹورنامنٹ میں اچھے اور نئے کھلاڑیوں کو اہمیت ہی نہیں دی گئی مگر اس کے باوجود ٹورنامنٹ سے وابستہ افراد اسے کامیاب قرار دے رہے ہیں۔ جس پر ہاکی کے سنجیدہ حلقے اور ایسوسی ایشنز حیرت زدہ ہیں۔ 
تازہ ترین