• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: منی پور میں طلبا کا احتجاج، پولیس شیلنگ سے 50 افراد متاثر، انٹرنیٹ سروس پھر بند

 
منی پور میں طلبا احتجاج کے دوران شیلنگ کا ایک منظر، تصویر بشکریہ سوشل میڈیا۔
منی پور میں طلبا احتجاج کے دوران شیلنگ کا ایک منظر، تصویر بشکریہ سوشل میڈیا۔

بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں طلبا نے احتجاج کیا، جس کے دوران پولیس کی شیلنگ سے 50 طلبا متاثر ہوئے۔

ریاستی دارالحکومت امپفال سے بھارتی میڈیا نے بتایا کہ انتظامیہ نے منی پور میں یکم اکتوبر تک انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کا اعلان کیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق طلبا میتئی قبیلے کے دو طالب علموں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ 

واضح رہے کہ منی پور میں پانچ ماہ سے بند انٹرنیٹ سروسز پچھلے دنوں 23 ستمبر کو بحال کی گئی تھیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں مئی سےمیتئی اور کوکی قبائل کےدرمیان نسلی فسادات جاری ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست میں ہونے والے فسادات میں اب تک 175 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید