• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بینائی متاثر کرنے والے انجکشن پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی لگا دی، ڈاکٹر جاوید اکرم

پنجاب کے نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم، فائل فوٹو۔
پنجاب کے نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم، فائل فوٹو۔

پنجاب کے نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ بینائی متاثر کرنے والے انجیکشن پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی لگا دی ہے۔

نگران وزیر برائے پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ مذکورہ انجیکشن میں تین قسم کے جراثیم پائے گئے ہیں۔

نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر نے لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ 

اس موقع پر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ایک اسپتال نے انجیکشن بنا کر تجارت شروع کر دی، کسی نے بھی آنکھوں کیلئے استعمال کی ایڈوائس نہیں کی۔

انھوں نے کہا کہ ڈریپ سے بھی اس انجیکشن کی منظوری نہیں لی گئی، اس تجرباتی انجیکشن کا کنسرن لیٹر بھی نہیں لیا گیا۔

ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ انجیکشن بالکل ٹھیک تھا، اسے سرنجوں میں بھر کر بیچا گیا اور ٹرانسپورٹیشن میں لاپرواہی برتی گئی ہے، پرائیوٹ کمپنی کے علاوہ پرائیوٹ اسپتال کو بھی انجیکشن بنانے سے روک دیا ہے۔

وزرائے صحت کا کہنا تھا کہ انجیکشن کے استعمال کا 5 سالہ ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں، جو بھی قصور وار ہوا اسے سزا دلوائی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید
صحت سے مزید