• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ میں شرکت کیلئےقومی کرکٹ اسکواڈ دبئی روانہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ لاہور ایئر پورٹ سے دبئی روانہ ہوگیاْ

پاکستان ٹیم دبئی میں کچھ دیر قیام کے بعد بھارتی شہر حیدرآباد روانہ ہوگی اور  شام کو پہنچے گی۔

گرین شرٹس میگا ایونٹ سے قبل دو وارم اپ میچز میں حصہ لے گی، پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

دونوں میچز حیدرآباد میں ہوں گے، ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی جبکہ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا یعنی پاکستان اور بھارت کا میچ 14 اکتوبر کو احمد آبا د میں ہوگا۔

واضح رہے کہ پی سی بی کی آئی سی سی کو شکایت کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم اور آفیشلز کو بھارت روانگی سے چوبیس گھنٹے پہلے بھارتی ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب کپتان بابر اعظم بھارت سے ورلڈ کپ گھر لانے کے لیے پرعزم ہیں۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ میں غلطیوں کا بھی اعتراف کیا۔

انہوں نے کہا کہ انہی کھلاڑیوں نے پاکستان کو نمبر ون بنایا ہے، یہی کھلاڑی میچ جتوائیں گے تو ون سائیڈڈ جتوائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید