• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگورنو کاراباخ: آئل ڈپو میں دھماکا 125 افراد ہلاک 300 زخمی

کراچی(نیوزڈیسک)آذربائیجان کے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ میں آئل ڈپو میں دھماکے سے 125افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمینیا کے مقامی حکام کا کہنا ہےکہ نگورنو کاراباخ کے آئل ڈپو میں دھماکے سے 20 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ تقریباً 300 افراد کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا جس میں سے درجنوں افراد کی حالت نازک تھی۔آرمینین وزارت صحت کے مطابق اسپتال میں زیر علاج 105 افراد چل بسے ہیں جس کے بعد واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 125 ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نگورونو کاراباخ کے آئل ڈپو میں دھماکا ایسے وقت میں ہوا جب آذربائیجان کی جانب سے علاقے میں فوجی آپریشن جاری ہے۔آرمینین حکومت کا کہنا ہےکہ اس انکلیو سے اب تک 13 ہزار سے زائد افراد ملک سے انخلا مکمل کرچکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل ڈپو میں دھماکے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم اس حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیم کے اہلکار نے بتایا کہ آئل ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد 200 سے زیادہ ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید